Posts

Showing posts from May, 2018

میگھن کے والد اُن کی شادی میں شریک نہیں ہونگے

Image
                                                                   میگھن کے والد اُن کی شادی میں شریک نہیں ہونگے                امریکی اداکارہ میگھن مارکل ٹھیک دو دن بعد شاہی خاندان کی  بہو بن جائیں گی، مگر وہ یہ شادی وہ اپنے والد کی غیر موجودگی میں کریں گی۔ امریکی اداکارہ میگھن مارکل شاہی خاندان کے دوسرے چشم و چراغ شہزادہ ہیری سے 19 مئی کو شادی کریں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کے دل کی سرجری ہونے جا رہی ہے جس کی وجہ سے وہ بیٹی کی شاہی شادی میں شرکت سے قاصر ہو ں گے۔ تھامس مارکل کو ایک ہفتہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دورہ پڑنے سے ان کے دل کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے ، انہیں جلد از جلد سرجری کی ضرورت ہے۔      73 سالہ تھامس مارکل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی شادی میں شرکت ناممکن ہے...

صحت پر جادوئی اثرات کا حامل’’تخم بالنگا‘‘

Image
صحت پر جادوئی اثرات کا حامل’’تخم بالنگا‘‘ ’’تخم بالنگا‘‘کا استعمال عموماً مشروبات میں ہوتا ہے، کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں موجود گرمی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ یہ انسانی صحت پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے۔اس کے استعمال سے معدےکی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور تیزابیت میں کمی آتی ہے۔ درحقیقت یہ تلسی پودے کی ہی ایک قسم ہے، لیکن اس کے پتوں میں تھوڑی سی کھٹاس ہوتی ہے ،عموما اس کا پودا 4 فٹ تک ہوتا ہے ۔  اس میں موجود اومیگا تھری کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور تیزابیت بھی ختم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیٹ اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے،نیند اور مدافعتی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ ہائی کولیسٹرول سے محفوظ رکھتا ہےاور دماغ کو تقویت دیتا ہے۔تخم بالنگا کا تیل جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا،یہ تیل جلد کو جواں رکھتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو چہرے اور ہاتھوں پر بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں ایلفا لیپوٹک ایسڈ موجود ہوتا ہےجو کہ ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے،یہ چہرے پر جھریوں ا...

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے برطانوی عدالت میں اوبر کو شکست دیدی

                   پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے برطانوی عدالت  میں اوبر کو شکست دیدی  لندن ایک برٹش پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور یٰسین اسلم نے برطانوی عدالت میں اوبر کے 19ملازمین کی جانب سے اوبر کیخلاف ملازمت کے حوالے سے ایک مقدمے میں کامیابی حاصل کرلی، اوبر عدالت میں اپنے ڈرائیوروں کو سیلف امپلائیڈ ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔یٰسین اسلم نے مقدمے میں یہ موقف اختیار کیاتھا کہ وہ اوبر کے اس دعوے کے برعکس کہ وہ سیلف ایمپلائیڈ ہیں، وہ فرم کے لمب بی ورکر ہیں۔ آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے گائوں سوالہ پیران سے پاکستان سے لیبر کی حیثیت سے کام کیلئے برطانیہ آنے والے یٰسین اسلم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انھوں نے اپنے ٹریڈ یونین کی مدد سے اربوں ڈالر مالیت کی ٹیکسی کی بڑی فرم، جسکے پاس ایک درجن سے زیادہ ماہر وکلا کی ٹیم موجود ہے اوبر کیخلاف مقدمہ دائر کیاتھا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکسی کی ایک سب سے بڑی فرم کیخلاف دوبارہ مقدمہ جیتنا ایک سنگ میل ہے اگرچہ اوبر نے اصل فیصلے کیخلاف اپیل کی ہے لیکن انھیں یقین ہے کہ جج اوبر کے ڈرائیوروں کے حق میں...

دل کے دورے سے بچنا ہے تو پانچ تجاویز مان لیں

            ل کے دورے سے بچنا ہے                تو پانچ تجاویز مان لیں ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور دیہی آبادی کی بنسبت شہری آبادی میں دل کا دورہ پڑنے کا رجحان زیاہ دیکھا جا رہا ہے ۔ کم عمر میں دل کے دورہ پڑنے کی وجہ دفاتر میں کام کا دباؤ ہے، اس کے علاوہ مغربی طرز کے کھانے بھی ہماری صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ورزش نہ کرنا ، سگریٹ نوشی، موٹاپا بھی نوجوانوں میں  دل کی بیماریوں کی وجوہات میں شامل ہے۔ ذیابیطس، ہائپرٹینشن اورکولیسٹرول کی سطح میں اتار چڑھاؤ بھی دل کی بیماری کی دیگر وجوہات ہیں۔ دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے چند تجاویز پیش کی جاتی ہیں جن کو اپنانے سے کسی حد تک دل کو قابو کیا جا سکتا ہے۔ پہلی تجویز میں’ نو اسموکنگ‘ سر فہرست ہے، نو جوان وں کو چاہئے کہ تمباکو نوشی سے اجتناب برتیں۔ دوسری تجویز؛ اگر آپ کو ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر یا ہائی کولیسٹرول ہے تو انہیں سخت کنٹرول میں رکھیں۔ تیسری تجویز؛ہر ہفتے پانچ سے سات دن ورزش کر...

Quote

Quote: Temptation resisted is true measure of character. (Louis Dega) <script async src="//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js"></script> <script>   (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({     google_ad_client: "ca-pub-6778189154685570",     enable_page_level_ads: true   }); </script>